محمد رضوان کو ملتان سلطانز کی کپتانی مل گئی

پی ایس ایل سیزن 6 میں سلطانز کی قیادت کریں گے
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز نے محمد رضوان کو شان مسعود کی جگہ کپتان مقرر کردیا۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق محمد رضوان پی ایس ایل سیزن 6 میں سلطانز کی قیادت کریں گے۔ رضوان کو اس سیزن میں ہی سلطانز نے اپنے اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین کا کہنا ہے کہ رضوان نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں شاندار قائدانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا، اس بنیاد پر انہیں ملتان کی کپتانی سونپی گئی ہے۔

دوسری جانب سی ای او ملتان سلطان نے شان مسعود کی کپتانی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

محمد رضوان نے اس موقع پر کہا کہ ملتان سلطانز کی قیادت ملنے پر پرجوش ہوں، سینیئر کرکٹرز کی موجودگی میں ٹیم کامبی نیشن اچھا بنے گا۔

اس سے قبل محمد رضوان نے 2017-16 میں لاہور قلندرز جبکہ گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔

Multan Sultans

PSL2021

PSL 6

Tabool ads will show in this div