اماراتی مشن ’ہوپ‘ نے مریخ سے تصویریں بھیجنا شروع کردیں

متحدہ عرب امارات کے مریخ کی جانب بھیجے گئے خلائی مشن ’دی ہوپ‘ نے اس سیارے کی اولین تصویریں زمین پر بھیجنا شروع کردیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک متحدہ عرب امارات نے خلائی مشن ہوپ کی طرف سے زمین پر مریخ کی پہلی تصویر بھیجے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’دی ہوپ‘ نامی خلائی گاڑی سات ماہ قبل زمین سے خلا کی طرف روانہ ہوئی تھی اور منگل 9 فروری کو وہ اپنی منزل یعنی مریخ کے مدار میں پہنچ گئی تھی۔

متحدہ عرب امارات وہ پہلا عرب ملک ہے، جس نے خلائی تحقیق کے شعبے میں اپنا کوئی مشن زمین کے نظام شمسی کے کسی دوسرے سیارے کی طرف بھیجا ہے۔
مریخ مشن:عرب امارات کے بعد چین بھی مریخ پر پہنچ گیا
اس سے قبل امريکا، چين اور متحدہ عرب امارات کے خلائی جہازوں نے گزشتہ برس زمين سے اپنے سفر کا آغاز کيا تھا۔ امريکی جہاز پريزروينس 18 فروری کو مريخ کی سطح پر اُترے گا جبکہ دو روز قبل چین کا سواری اپریل میں مریخ پر قدم جماچکی ہے۔
اس وقت مریخ کے مدار میں مجموعی طور پر 6 خلائی گاڑیاں زیر گردش ہیں جن میں سے 3 امریکا کی، 2 یورپ جبکہ ایک بھارت کی ہے۔