ٹیکنالوجی

انسٹاگرام کا نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان

کمپنی کے سربراہ ایڈم میسوری نے اشارہ دے دیا
فوٹو: دی ہندو
فوٹو: دی ہندو
فوٹو: دی ہندو

معروف سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں وہ ایک سے زائد افراد کی لائیواسٹریمنگ سہولت پیش کررہا ہے۔

کمپنی کے سربراہ ایڈم میسوری نے کہا ہے کہ بہت جلد ان کا پلیٹ فارم چار افراد (ایک میزبان اور تین مہمان) کے درمیان لائیواسٹریمنگ کی سہولت پیش کرے گا۔

ایک انٹرویو میں ایڈم نے اشارہ دیا کہ اس ٹیسٹنگ دسمبر 2020 سے انڈیا میں کی جارہی ہے۔ انسٹاگرام کے مطابق بھارتی مارکیٹ میں ان کے پلیٹ فارم پراس آپشن کا تقاضہ کیا جارہا ہے۔

Image result for Instagram Plans to Launch Multi-Participant Live-Streams

بھارت میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے انسٹاگرام اس سے فائدہ اٹھاکر بھارت میں اپنی موجودگی بڑھانا چاہتا ہے۔

واٹس ایپ، انسٹاگرام کوفیس بک سے الگ کرنے کیلئے مقدمہ

بعض تجزیہ کاروں کے مطابق 2020 میں صرف بھارت میں انسٹاگرام کے استعمال میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب ایک وقت میں ایک سے زائد افراد کی لائیو اسٹریمنگ سے یہ دائرہ مزید پھیلے گا۔

اس وقت انسٹاگرام پر دوافراد ہی لائیو ہوکر گفتگو کرسکتے ہیں اور اگلے چند ہفتوں میں چار افراد ایک وقت میں ایک دوسرے سے بات کرسکیں گے۔

Live Streaming

Tabool ads will show in this div