نواز شریف کو وطن واپسی کی صورت میں خصوصی پیشکش

غلام سرور خان کی گفتگو
Feb 13, 2021

وفاقی وزيرہوا بازی غلام سرور خان نے نواز شريف کو وطن واپس آنے کی صورت میں ایک خصوصی پيش کش کی ہے۔

راولپنڈی ميں ميڈيا سے گفتگو کے دوران سماء کے سوال کے جواب میں غلام سرور خان نے کہا کہ اگر نواز شریف واپس پاکستان واپس آنا چاہیں تو ہم انہیں جہاز کے فرسٹ کلاس کا ٹکٹ فری دیں گے۔

وفاقی وزيرہوا بازی کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف ان کا ٹکٹ بلکہ ان کے ساتھ مزید 2 افراد کے ٹکٹ بھی مفت دیے جائیں گے۔

غلام سرور خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہاز میں اسپیشل سہولیات ہوں گی اور ساتھ ہی مکمل انٹرٹینمنٹ کا بھی بندوبست ہوگا۔

GHULAM SARWAR KHAN