دوسرا ٹی20: جنوبی افریقہ کو جیت کیلیے145 رنز کا ہدف

قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان نے جنوبی افریقہ نے کو سیریز کے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں 145 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا تاہم صرف 5 رنز پر بابر پریٹوریس کا شکار بنے۔

نوجوان بلےباز حیدر علی 10، حسین طلعت3، افتخار احمد 20، خوشدل شاہ15 جبکہ فہیم اشرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے پریٹوریس نے 5 شکار کیے جبکہ پہلوائیو اور تبریز شمسی ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

قومی ٹیم کو تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، حیدر علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

ٹاس ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ پروٹیز کی ٹیم میں جانیمن مالان، رضا ہنڈریکس، جے جے سمٹس، پیٹ وین بیلجون، ڈیوڈ ملر، ہنریک کلیسن، فیلیکاییو، پرٹوریس، اسٹورمین، سمپالا اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

PakvSA

Tabool ads will show in this div