مون گارڈن کے مکینوں کو دربدر نہیں کیا جائیگا: وزیر ریلوے

Saad Rafique Pkg 14-11 Zohaib

لاہور: پاکستان ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مون گارڈن کی زمین پر پراجیکٹ کی تعمیر کا اگر اجازت نامہ نہیں لیا گیا تو لیز کینسل کردی جائے گی، تفتیش کے لیے ٹیم کراچی بھیج دی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 1988 میں مون گارڈن کی زمین فروخت ہوئی، اور ریلوے نے زمین کوآپریٹو والوں کو بیچ دی تھی۔

سعد رفیق نے بتایا کہ کوآپریٹو والوں نے دو ایکڑ زمین مون بلڈرز کو فروخت کی، اور اس خریداری کے ذمہ داروں سے وہ واقف نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مون گارڈن صرف ریلوے کی زمین پر واقع نہیں ہے۔ تاہم ریلوے کے چوبیس سو اسکوائر یارڈ اس پراجیکٹ کا بوجھ سنبھالے ہوئے ہیں۔

سعد رفیق نے يہ بھي کہا کہ ليز کی منسوخی کي صورت ميں مکینوں کو دربدر نہيں کیا جائے گا۔ سماء

PUNJAB

railways minister

PR

railway land

Tabool ads will show in this div