کےٹو پرجانےسےقبل علی سدپارہ کی آخری تصویر
کے ٹی چوٹی سرکرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے معروف کوہ پیما علی سدپارہ کی مہم پر روانہ ہونے سے قبل کھینچی گئی آخری تصاویرسامنے آئی ہے۔
یہ تصویر کینیڈین فلم میکر اور فوٹوگرافر ایلیا سیکلے نے اپنے کیمرے سے لی تھی۔
ٹوئٹرپرعلی سدپارہ کی تصویرشیئرکرتے ہوئے ایلیا نے لکھا '' کے ٹو سر کرنے کے لیے روانہ ہونے سے قبل یہ علی سدپارہ کی میرے ٹینٹ میں لی گئی آخری تصویرہے''۔
#AliSadpara - My last portrait taken in our tent right before the final summit push on #K2. As his son Sajid put it: ‘My father is like a Snow Leopard. He moves incredibly fast in the mountains.’ #Pakistan #Hero #Sadpara pic.twitter.com/hWFqzYEwCb
— Elia Saikaly (@EliaSaikaly) February 10, 2021
کینیڈین فوٹوگرافرنے علی سدپارہ کے بیٹے کی بات نقل کرتے ہوئے لکھا '' ان کے بیٹے ساجد کا کہنا ہے کہ میرے والد برفانی چیتےہیں جو ناقابل یقین تیز رفتاری کے ساتھ پہاڑوں پرچڑھتے ہیں ''۔
موسم سرما کے دوران کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران جمعہ 5 فروری سے علی سد پارہ، آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والے جون سنوری اور چلی سےتعلق رکھنے والے یوآن پیبلو کا اپنی ٹیم سے رابطہ منقطع ہےجس کے بعد سے تاحال ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
کوہ پیماوں کی تلاش کیلئے پاک فوج کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
علی سدپارہ کانام ٹوئٹرٹاپ ٹرینڈزمیں ہے اور معروف شخصات، سیاستدانوں سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے صارفین ان کی بخیریت واپسی کیلئے دُعاگو ہیں۔