کشمیرکوامریکا حل طلب عالمی تنازع تسلیم کرتاہے،شاہ محمود

پاکستانیوں کو لاحق دشواریوں میں کمی آئے گی
Feb 12, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ خلیجی ممالک نے جو اقدامات کئے ہیں وہ صرف پاکستانیوں کے خلاف نہیں ہیں۔اُن کےخدشات دورکرنےکےلیے پاکستان کام کررہا ہے۔

جمعہ کو سماءکے پروگرام نیا دن میں بات کرتےہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کے ترجمان نے واضح کردیا ہے کہ امریکا کی کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور امریکا کی جانب سے کشمیر کوعالمی تنازع تسلیم کیا گیا ہےجوحل طلب ہےاوراس سےانکار نہیں کرتے۔

خلیج سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا کےباعث معیشت متاثر ہوکر سکڑ گئی ہے۔ خلیج میں بھی بہت سے پاکستانیوں کو واپس آنا پڑا اور نوکریاں ختم ہوئیں۔ ہوٹل انڈسٹری سمیت ائیرلائن اور تعمیراتی شعبہ بھی معاشی بحران کے باعث مشکل کا شکار ہوا۔ متحدہ عرب امارات سے بات ہوئی ہے اور امید ہے کہ وہاں پاکستانیوں کو لاحق دشواریوں میں کمی آئے گی۔

امن 2021 ٹوگیدرفارپیس مشقوں سے متعلق شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ یہ پاکستان کی کامیابی ہے اور45 ملکوں کے بحری دستے ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں جس سے ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانےمیں مدد ملے گی۔

SHAH MEHMOOD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div