اٹک: 10روپے کی خاطر ماں کوقتل کرنے والا بیٹا گرفتار
ضلع اٹک کے شہر حسن ابدال ميں 10 روپے کی خاطر اپنی ماں کو قتل کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرليا۔
واقعہ 3 فروری کو تھانہ حسن ابدال کے علاقہ برہان میں پیش آیا جہاں بیٹے نے پیسوں کی خاطر اپنی ماں نورینہ بی بی کے سر میں گولیاں مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
تفتیشی آفیسر ذولفقار خان نے بتایا کہ ملزم نے والدہ سے سگریٹ پینے کے لیے پیسے مانگے لیکن نصیحت اور ڈانٹ ڈپٹ پر ملزم کو غصہ آگیا۔ متاثرہ خاندان انتہائی غریب ہے۔
اٹک: جیب خرچ نہ دینےپر بیٹے نے ماں کوقتل کردیا
ملزم زاہد عرف سترنگی نے ماں کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو قتل کرنے کے بعد مجھے نیند نہیں آتی۔ میں ایسا کرنا نہیں چاہتا تھا لیکن مجھ سے غلطی ہوگئی۔
ایس ایچ او نیاز احمد کے مطابق ملزم زاہد سے آلہ قتل برآمد کرکے مزید تفتیش کے لیے عدالت سے ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔
ملزم کے والد کے 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں جوکہ محنت مزدوری کرتا ہے۔