اہم خبر:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلاٹی20 آج ہوگا

اسلام آباد میں ملازمین کا احتجاج آج پھر ہوگا

ذیل میں آج ہونے والی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

کراچی سے راول پنڈی جانے والی ٹرینوں کی تعداد آٹھ سے کم ہو کر صرف 2 رہ گئی۔

اسلام آباد کے سرکاری ملازمین کا احتجاج آج پھر ہوگا۔ وفاقی ملازمین مطالبات کی منظوری کیلئے دوبارہ احتجاج کریں گے۔

صحرائے چولستان میں کون بنے گا رفتار کا سلطان ؟۔ ریسرز لگائيں گے جان۔ انٹرنيشل جيپ ريلی کا ميلہ آج سے سجے گا۔ نادر مگسی اور تشنا پٹیل اعزاز کا دفاع کرینگے۔

پاکستان اور جنوبی افريقہ آج پہلے ٹی 20 ميں ٹکرائيں گے۔

پی ایس ایل 6، کراچی کنگز کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہوجائے گا۔ کراچی کنگز کے کھلاڑی آج سے کراچی پہنچنا شروع جائیں گے۔

محریت رہنما مقبول بٹ شہید کا 37واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔ آج آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہے۔ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کریں گے۔

تحریک انصاف کو سینیٹ الیکشن سے قبل پنجاب میں دھچکا۔۔۔حکومتی رکن پنجاب اسمبلی سردارخرم خان لغاری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرليا۔ آج پريس کانفرنس کريں گے

آشیانہ کیس میں مسلم ليگ ن کے رہنما شہباز شریف اور خواجہ برادران کو لاہور کی احتساب عدالت ميں پيش کيا جائے گا۔

T20

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div