سینیٹ میں انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

Senate اسلام آباد : سینیٹ نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل دو ہزار پندرہ کثرت رائے سے منظور کر لیا، اب منی لانڈرنگ سے حاصل آمدنی کے تحت بنائی جانے والی جائیداد کا سراغ لگا کر تحقیقات اور مؤثر کارورائی کی جا سکے گی۔ ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ بل کا مقصد پاکستانی قوانین کو عالمی قوانین کے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس قانون کے ذریعے منی لانڈرنگ میں ملوث جرائم یا جائیداد کا پتہ لگا کر مؤثر تحقیقات کی جا سکیں گی۔ ٹیکسز سے متعلق جرائم کو بھی انٹی منی لانڈرنگ بل کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سماء

SENATE

ANTI

bill

Tabool ads will show in this div