یاسر کی بیگم کے ساتھ بےغم ہوکر اسکوٹی پر سیر

اسکوٹی پر گھومنے کا اپنا مزہ ہے، اداکار

اداکار یاسر حسین اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ اسکوٹی کی سیر پر نکل گئے ۔

یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اہلیہ کے ساتھ اسکوٹی کی سیر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بیگم کے ساتھ بے غم ہوکر اسکوٹی پر گھومنے کا اپنا مزہ ہے۔

انہوں نے اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ بھی کہتی رہے آواز نہیں آتی۔

یاسر حسین شاہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور انہوں نے کتھئی رنگ کی شال بھی لپیٹی ہوئی ہے۔

IQRA AZIZ

YASIR HUSSIAN

Tabool ads will show in this div