کون کس کا آدمی ہے؟شہزاد رائے کا سیاسی گانا وائرل

معروف پاکستانی گلوکار شہزاد رائے کے مزاح سے بھرپور سیاسی گانے نے دھوم مچادی۔
معروف گلو کار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے ایک بار پھر سیاسی حالات کو سُر اور ساز میں پیش کردیا۔
گزشتہ روز شہزاد رائے نے جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘میں نیا گانا لانچ کیا تھا ۔
اینکر پرسن حامد میر سے گفتگو میں شہزاد رائے نے کہاکہ یہاں ہر کسی کیلئے کچھ نہ کچھ کہہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسرائیل کا آدمی ہے، وہ آئی ایم ایف کا آدمی ہے، ملک میں شک کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ لگتاہے ملک میں 22 کروڑ مشکوک افراد گھوم رہے ہيں یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے اور شفافیت آنی چاہیے۔
حامد میرنے اپنی ٹوئٹ میں بھی کہا کہ یہ جاننا لازمی ہے کون کس کا آدمی ہے۔
یہ جاننا لازمی ہے کون کس کا آدمی ہے
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) February 8, 2021
شہزاد رائے کا نیا گانا پاکستان کی سیاست میں پیسے کے لئے ضمیر بیچنے والوں پر ایک طنز ہے اور ضمیر بیچنے والے حکومت میں بھی بیٹھے ہیں اپوزیشن میں بھی بیٹھے ہیں دونوں طرف کے ضمیر فروش اس گانے کو غور سے سنیں اور اپنے آپ سے پوچھیں وہ کس کے آدمی ہیں؟ pic.twitter.com/8CU9wzNHXe
سنیئر صحافی سلیم صافی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ شہزاد رائے نے بروقت مشورہ دیاہے کہ جانناضروری ہےکہ کون کس کاآدمی ہے لیکن یہ وضاحت نہیں کی کہ صرف اپوزیشن اورمیڈیا کی صفوں میں جانکاری ضروری ہےیاپھران کےدوست عمران خان کی حکومت کی صفوں میں بھی؟
شہزاد رائے بھائی نےبروقت مشورہ دیاہےکہ جانناضروری ہےکہ کون کس کاآدمی ہےلیکن یہ وضاحت نہیں کی کہ صرف اپوزیشن اورمیڈیا کی صفوں میں جانکاری ضروری ہےیاپھران کےدوست عمران خان کی حکومت کی صفوں میں بھی؟ ویسےیہ جانکاری زیادہ بااختیاراورمقتدرلوگوں کی صفوں میں ضروری ہوتی ہے۔ https://t.co/j49JAJTbDi
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) February 8, 2021