فوادچوہدری کی اہلیہ حبافوادکی برائیڈل کلیکشن دیکھیے

وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔
کری ایٹو ڈائریکٹرحبا فواد نے اپنے فیشن لیبل نساء حسین کا آغازدسمبر2020 میں کیا گیاتھا جس نے حال ہی میں 10ویں ہم برائیڈل کوٹیور ویک میں عروسی کلیکشن سے بھرپور توجہ سمیٹی۔
Nisa Hussain presents her new collection at the 18th edition of Pantene HUM Bridal Couture Week. Happening now! #PHBCW #MoreOpenHairDays #TelenorGlaMore #HBCW21 #10YearsofHBCW #NisaHussain pic.twitter.com/GS4cpHBBuL
— Bridal Couture Week (@BCWPakistan) February 6, 2021
نساء حسین کلیکشن کو 3 روزہ فیشن شو کے آخری روز پیش کیا گیا جس میں عروسی کے علاوہ شادی بیاہمیں پہنے جانے والے بھاری ملبوسات شامل تھے،مختلف قسم کے 16 ملبوسات کی اس کلیکشن میں بھاری بھرکم لہنگوں سے لیکر اسٹائلش پہناوے دیکھنے میں آئے۔
حبا فواد نے اپنی کلیکشن کیلئے اداکارہ حریم فاروق اور ریشم کو شواسٹاپرز منتخب کیا تھا۔
حریم کی پُرجوش انٹری ان کی فلم پرچی کے گانے '' کُڑی لگدی کمال '' سے ہوئی جسے شرکاء نے خوب سراہا۔
Haye Billo!!! @FarooqHareem brining the house down for Nsa Hussain at the day three of #PHBCW 2021 pic.twitter.com/3aIKOLiM9X
— MediaSpring PK (@MediaSpringPk) February 7, 2021
فواد چوہدری کی اہلیہ کی کلیکشن پیش کیے جانے کے دوران خاص بات فوک گلوکارعارف لوہارکی انٹری تھی جنہوں نے اپنے چمٹے کے ساتھ خوب سماں باندھا۔
ARIF LOHAR IN THE HOUSE!!!#PHBCW #MoreOpenHairDays#TelenorGlaMore #HBCW21 #10YearsofHBCW #MKDigitalPR pic.twitter.com/5RKKpdIdZ1
— MediaSpring PK (@MediaSpringPk) February 7, 2021
اہلیہ کی حوصلہ افزائی کیلئے فواد چوہدری خود بھی شومیں موجود تھے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 8 سال بعد بلین ڈالرزکی ایکسپورٹ کررہا ہے اور فیشن ڈیزائنرزپاکستان کی برآمدات بڑھانے کیلئے ویلیو ایڈ کرررہے ہیں۔
مینزویئرمتعارف کروانے کے سوال پرفواد چوہدری نے کہا کہ میرا شعبہ سیاست ہے، ڈیزائنرزکیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
پسندیدہ فیشن برانڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرا پسندیدہ برانڈ نساء حسین ہی ہے کیونکہ وہ میری بیٹی کے نام پرہے۔
برانڈ کی جانب سے انسٹاگرام پرایک تصویرشیئرکی گئی جس میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز کلیکشن متعارف کروانے پرفواد چوہدری کی اہلیہ کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
کرونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد سے یہ پاکستان میں منعقد ہونے والا پہلا بڑافیشن شو تھا جس کا ورچوئل انعقاد نہیں کیا گیا۔