سابق چیف جسٹس کا کرتارپور گوردوارے کا دورہ

انتظامیہ کی جانب سے کرپان،سروپاچادر پیش

سابق چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے گزشتہ روز 30 رکنی وفد کے ساتھ کرتارپور گوردوارے کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں روایتی تحائف پیش کئے گئے۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان  گوردوارہ کے زائرین کے ساتھ گھل مل گئے اور گفتگو کے دوران انہوں نے پاک بھارت راہداری بنانے پر پاکستان حکومت کی تعریف بھی کی۔

اس موقع پر انہیں گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کے گرنتھی کی جانب سے سروپا چادر اور کرپان تحفہ میں پیش کی گئیں۔

سابق چیف جسٹس اور دیگر مہمانوں نے زیرو پوائنٹ کا دورہ کیا اور گوردوارے کا لنگر بھی تناول کیا۔

محمد کاشف جاوید

FORMER CJP

Asif Saeed Khosa

Tabool ads will show in this div