لٹیروں نے روشن دان سے داخل ہوکر بینک کا صفایاکردیا

ڈیڑھ کروڑ نقدی، زیورات شامل
Feb 08, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/02/Pindi-Bank-Robbery-Isb-Pkg-08-02.mp4"][/video]

راولپنڈی میں چوروں نے رات کی تاریکی میں نجی سے ڈیڑھ کروڑ روپے نقدی اور لاکرز میں موجود زیوارت کا صفایا کردیا۔

راولپنڈی کے گنجان علاقے ڈھوک منگٹال چوک میں لٹیرے عقبی دیوار کے روشن دان سے نجی بینک میں داخل ہوئے اور نقدی زیورات لوٹ کر چلتے بنے۔ ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال محمد راشد کے مطابق بینک کا سکیورٹی سسٹم واردات روکنے میں کسی کام نہ آیا۔ الارم سسٹم تو موجود تھا لیکن بجا نہیں۔ کوئی گارڈ موجود نہیں تھا۔

معاملے کی تفتیش اور چوروں کی تلاش کیلئے فارنزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے ہیں۔

Tabool ads will show in this div