ہم نےہمیشہ ناممکن کوممکن بنایا،سدپارہ کیلئے پرامید رہیں،پاک فوج
مشکل حالات کے باوجود ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ علی سد پارہ قومی ہیرو اور اثاثہ ہیں، ہماری دعا ہے علی سدپارہ خیریت سے ہوں، کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے تگ ودو کی جا رہی ہے، کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں، سرچ آپریشن میں کوئی کمی نہیں ہوگی، خراب موسم کے باوجود مسلسل سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامید رہیں اور دعا کریں کہ جلد اچھی خبر سننے کو ملے۔ علی سد پارہ قوم کے ہیرو ہیں۔ علی سد پارہ پچھلے72گھنٹے سے لاپتا ہیں۔ تہے دل سے دعا ہے کہ علی سدپارہ خیرپت سے ہوں۔ پچھلے2دن سے پاکستان آرمی ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ پرواز کی حد سے آگے جا کر ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔