چیئرمین نیب نے میگا کرپشن کیسز پر رپورٹ طلب کرلی

بڑے کیسز دبا کر نہ رکھیں جائیں
Feb 08, 2021
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین نیب نے تمام بیوروز سے میگا کرپشن کیسز پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کیسز سے متعلق رپورٹ بھی ایک ماہ میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

اپنے بیان میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بڑی مچھلیوں کیخلاف کیسز فائلوں میں ہرگز دبا کر نہ رکھے جائیں۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ مقررہ مدت کے اندر مقدمات تیار کرکے ریفرنس دائر کیا جائے اور کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل یقینی بنایا جائے۔

corruption Cases

Tabool ads will show in this div