مستونگ میں کسٹم کی کارروائی، 9کروڑ روپے کی چھالیہ برآمد

ملزمان کنٹینر چھوڑ کر فرار ہوگئے

Betel nuts

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ برآمد کرلی جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

کسٹم انٹلیجنس ڈائریکٹر محمد اسماعیل  کے مطابق خفیہ اطلاع پر مستونگ میں کسٹمز کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ایل پی جی کنٹینر سے 33 میٹرک ٹن چھالیہ برآمد کرلی ہے۔

کارروائی کے دوران پکڑی گئی چھالیہ بلوچستان سے ملک کے بڑے شہروں کی جانب اسمگل کی جا رہی تھی تاہم کسٹمز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں چھالیہ برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

کسٹم انٹلیجنس ڈائریکٹر محمد اسماعیل کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی کیونکہ ملزمان کنٹینر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

MASTUNG

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div