آج کی اہم خبر:واٹس ایپ نےپرائیویسی پالیسی میں تبدیل مؤخرکردی

مریم نواز حیدرآباد جلسے میں شرکت نہیں کرینگی

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

مشن کے ٹو ونٹر پر جانے والے علی سد پارہ اور ٹيم کا اب تک کچھ پتا نہ چل سکا۔ محمد علی سد پارہ کے بيٹے ساجد سد پارہ اسکردو بيس کيمپ پہنچ گئے۔ کہتے ہيں والد کے بچنے کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہيں۔

واٹس ايپ صارفين کی تنقيد کام کر گئی۔ پرائيويسی پاليسی ميں تبديلی مئی تک موخر کردی گئی تھی۔ آج کسی صارف کا اکاؤنٹ معطل يا بند نہيں کيا جائے گا۔

سندھ ميں کرونا ويکسين کا وی آئی پی استعمال ، سابق گورنر محمد زبير کی بيٹی اور داماد کو ويکسين لگا دی گئی۔ وزير صحت سندھ نے نوٹس ليتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہيلتھ افسر کو معطل کر ديا۔ ڈاکٹر انيلا کہتی ہيں کہ ويکسين لگانا اور لوگوں کی شناخت کرنا ان کی ذمہ داری نہيں۔

اپوزیشن نے سینیٹ الیکشن میں اوپن بيلٹ کی مخالفت کردی

چیئرمین نیب نے تمام بیوروز سے میگا کرپشن کیسز پر پیشرفت رپورٹ طلب کر لی،کہا کہ بڑی مچھلیوں کیخلاف کیسز فائلوں ميں دبا نہ رکھيں۔

لاہور کے انکاؤنٹر اسپيشلسٹ عابد باکسر کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ

راول پنڈی ٹیسٹ کا آج آخری روز ہوگا

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی27ویں رپورٹ میں اہم انکشافات، پاکستان دہشتگردتنظیموں اورگروپوں کیخلاف کارروائی کیلئے ثابت قدم، رپورٹ میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کااعتراف،تحریک طالبان گزشتہ 3 ماہ میں 100"سرحد پار"حملوں کی ذمہ دار قرار

MARYAM NAWAZ

MUHAMMAD ALI SADPARA

Tabool ads will show in this div