سانحہ راول پنڈی،وزیراعلیٰ پنجاب نے عدالتی تحقیقات کا حکم دیدیا

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راول پنڈی واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ کسی سینیر جج سے واقعہ کی تحقیقات کرائیں۔

واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن سے رہیں اور صبر کا دامن تھامے رکھیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ راول پنڈی میں جاں بحق ہونے والے افراد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ قاتلوں کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، راول پنڈی کے سانحہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ وزیراعلیٰ نے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور مرحومین کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی۔ سماء

کا

نے

تحقیقات

transport

conflict

bar

Tabool ads will show in this div