کوہلو:بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق

دھماکے کے بعد سرچ آپریشن جاری
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2180644" align="alignright" width="900"] فائل فوٹو[/caption]

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں زیر تعمیر روڈ پر نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

لیویز کے مطابق دھماکا کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقے چپی کچ میں ہوا۔ جاں بحق شخص کی شناخت گل خان ولد یونس کے نام سے کی گئی ہے، جو کچلاک کے علاقے کا رہائشی تھا۔

دھماکے کے بعد لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 5 فروری بروز جمعہ بلوچستان کے علاقے سبی اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی دھماکے ہوئے، جس کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانوں میں درج کیا گیا ہے۔ کوئٹہ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، جب کہ سبی دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوئے۔

KOHLU BLAST

Tabool ads will show in this div