کراچی:بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر،3 افراد جاں بحق

حادثے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا
کراچی: حادثے کا شکار بس
کراچی: حادثے کا شکار بس
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2180279" align="alignright" width="800"] کراچی: حادثے کا شکار بس[/caption]

کراچی کے علاقے لانڈھی میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ لانڈھی کے علاقے فیوچر کالونی میں پیش آیا، جہاں نجی کمپنی کی بس نے اسٹاپ کے قریب بریک فیل ہونے پر موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق، جب کہ 4 زخمی ہوئے۔

مرنے والوں میں 2 مرد اور خاتون شامل ہیں۔ لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مذکورہ بس کانٹریکٹ ملازمین کو لانے اور چھوڑنے کا کام کرتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت بس کی رفتاری انتہائی تیز تھی۔

بس کی ٹکر سے دکان کو بھی نقصان پہنچا۔ بریک فیل ہونے کے باعث بس دور تک موٹر سائیکل کو کھینچتی ہوئی لے گئی اور دکان سے ٹکرا گئی۔

Tabool ads will show in this div