وزیراعظم، تاجک صدر کو کاسا 1000 منصوبے پر بریفنگ
مری: وزیراعظم محمد نواز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کو وسطی ایشیاءسے پاکستان تک بجلی کی فراہمی کے لئے کاسا 1000 منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
جمعہ کو یہاں مری کے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے ”سینٹرل ایشیائ، ساﺅتھ ایشیا (کاسا) 1000“ منصوبے پر جلد عمل درآمد پر اتفاق کیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں ون آن ون مذاکرات کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور صدر امام علی رحمان نے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کے لئے مری میں خصوصی ملاقات کا دوسرا دور کیا۔
بعد ازان دونوں رہنماﺅں کو کاسا 1000 منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیر مہمانداری خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تاجکستان کی طرف سے وزیر خارجہ سراج الدین اسلوف، وزیر داخلہ امور رمضان رحیم زودہ اور صدر کے معاون برائے خارجہ امور ارکنخون رحمت اﷲ زودہ بھی بات چیت میں شریک تھے۔ سماء