عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

Electricity

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں اصلاحات میں معاونت کے لئے 50 کروڑ ڈالر مالیت کے دوسرے ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ ٹو کی منظوری دے دی۔

یہ پروگرام بجلی کے شعبہ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے متعلق ہے جس سے اس شعبہ کی مالیاتی، فنی اور کمرشل کارکردگی بہتر ہوگی۔

عالمی بینک سے جاری ایک بیان کے مطابق اس سلسلے کا پہلا پروگرام گزشتہ سال مئی میں منظور کیا گیا تھا جو حکومت کی جانب سے اس شعبہ میں بہتری کے لئے کئے گئے پیشگی اقدامات کا عکاس تھا۔

اس سلسلے کا دوسرا پروگرام طویل المعیاد ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے متعلق ہے جن کا مقصد بجلی کے شعبہ کی بحالی ہے۔ اس سے پاکستان کی توانائی کے بحران پر قابو پانے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں میں مدد ملے گی اور حکومت کو فعال اور صارفین پر مبنی اصلاحات کے نفاذ میں سہولت ہوگی۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان پچاموتھو ایلن گوان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اصلاحات پاکستان، عوام و معاشی استحکام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہیں۔

ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ II خاص طور پر پالیسی اور ادارہ جاتی اقدامات سے متعلق ہے جس سے فنانشل موزونیت میں بہتری اور بجلی کے شعبہ کے لئے پبلک فنانسنگ کے بوجھ میں کمی آئے گی۔

پروگرام تین مقاصد پر مبنی ہے جن میں عام سبسڈیز میں کمی اور ٹیرف پالیسی میں بہتری، بجلی کے شعبہ میں بہتری اور مارکیٹ میں نجی شعبہ کی شرکت اور احتساب و شفافیت کو یقینی بنانا شامل ہیں۔ سماء

finance department

Energy Sector

WB approves funds

funds for Pakistan

$500 mln

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div