راولپنڈی واقعہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیش آیا، شیخ رشید

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
راولپنڈی: راولپنڈی میں عاشورہ پر پیش آیا واقعہ شیخ رشید کی لال حویلی سے چند سو میٹر کی دوری پر ہوا ۔ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے واقعے کو انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کا نتیجہ قرار دیا۔ ساتھ یہ الزام بھی لگایا کہ اِس کے پیچھے گہری سازش ہے۔ حکمران پنڈی کو بھی اپنا ہی شہر سمجھیں۔ راولپنڈی میں المناک سانحہ پر شیخ رشید کی دھواں دار پریس کانفرنس ۔۔ واقعہ انتظامیہ کی نااہلی کا نتیجہ قرار ، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ۔
شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کی سو سالہ تاریخ میں ایسا واقعہ نہیں ہوا ۔ پولیس سےرائفلیں چھین کر فائرنگ کی گئی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا واقعہ کسی اور شہرمیں ہوتا تو اب تک بہت کچھ ہو جاتا، راولپنڈی کو بھی اپنا شہر سمجھ کر اس آگ کو پھیلنے سے روکا جائے۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا واقعہ میں نو سے گیارہ افراد11 جاں بحق اور ستر سے سو کے درمیان زخمی ہوئے۔ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔
شیخ رشید احمد نے علماء سے امن کی بحالی میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جاں بحق ہونے والوں کے ورثا اور زخمیوں کی امداد کی جائے اور حکومت تاجروں کے مالی نقصان کا ازالہ کرے۔ سماء

کی

کے

شیخ

handed