پشاور: گمشدہ ٹک ٹاکر بلی پولیس نے ڈھونڈ نکالی

بلی کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے ہے

پشاور پولیس نے 10 روز قبل لاپتا ہونے والی ٹک ٹاکر بلی کو ڈھونڈ لیا۔ بلی کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔

پولیس کے مطابق 10 روز قبل بلی کے مالک کی جانب سے قیمتی بلی غائب ہونے کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کی۔ چھان بین کے بعد بلی فقیر آباد کے علاقے سے ڈھونڈ لی گئی۔

پولیس کے مطابق بلی کو اس سے قبل ایک شخص نے 15000 روپے کے عوض فروخت کیا تھا۔ پولیس کو اطلاع موصول ہونے پر پشاور کے علاقے فقیر آباد میں سرچنگ کے دوران بلی کو ڈھونڈا گیا۔

ٹک ٹاک پر دھوم مچانے والی پشاور کی یہ بلی پرشین نسل سے تعلق رکھتی ہے۔ بلی کے مالک کے پاس ایسی 10 سے 12 مزید اور بلیاں بھی موجود ہیں۔ مالک کی جانب سے بلی کی بازیابی کیئے اشتہار بھی دیا گیا تھا۔

ویڈیو شیئرنگ کی موبائل ایپ ٹک ٹاک پر سید بادشاہ خان کے اکاؤنٹ سے اس بلی کی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں، جو ایپ پر کافی مشہور ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں ریسکیو 1122 نے خان پور کے علاقے میں کامیاب آپریشن کے دوران کئی روز سے کنویں میں گری بلی کی جان بچائی تھی۔ بلی کی آواز پر اہل علاقہ کی جانب سے امدادی ٹیموں کو اطلاع دی گئی تھی، جس کے بعد ریسکیو اہل کاروں نے کنویں میں اتر کر بلی کو باہر نکال۔

ویڈیو:کراچی میں زخمی اور بے سہارا بلیوں کو یہاں لائیں

اس خبر کی دلچسپ بات یہ تھی کہ یہ بلی کسی کی پالتو نہیں تھی، بلکہ قریبی سڑکوں پر پھرا کرتی ہے، جو 30 سے 40 سال پرانے کنویں میں گر گئی تھی۔

اہل محلہ نے بلی کی آواز سنی تو کنویں کی جانب آکر دیکھا تو بلی 80 سے 100 فٹ گہرے کنویں میں گری ہوئی تھی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ کنواں تیل کیلئے کھودا گیا تھا، تاہم اب یہ سوکھا پڑا ہے۔

TIK TOK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div