راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز: پاکستان کے 3وکٹوں پر 145رنز

پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے 3 وکٹوں پر 145 رنز بنالیے تاہم بارش کے باعث پہلے دن کا میچ روک دیا گیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بابراعظم اور فواد عالم کی ذمہ دارانہ بلےبازی نے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی بابراعظم 77 اور فوادعالم 42 کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی ابتدائی 3وکٹیں 22 رنزپر گرگئیں۔ اوپنر عمران بٹ 15، عابد علی 6 اور اظہر علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

کھانے کے وقفے تک کپتان بابراعظم 24 اور فواد عالم 16 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نے 2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیےپاکستان نےٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ جنوبی افریقہ نے فاسٹ بولرلنگی نگیدی کی جگہ ویان ملڈر کو ٹیم میں شامل کیا۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں 7وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم کو2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، محمد رضوان، حسن علی، فواد عالم، شاھین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، نعمان علی، یاسر شاہ۔

جنوبی افریقہ

کپتان کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسی، رسی وین ڈیر ڈوسن، ٹیمبا باوما، جارج لنڈے، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، انرچ نورٹی، ویان ملڈر۔

PakvSA

Tabool ads will show in this div