لاہور:مقتول پیش امام کی بیوی گرفتار،قتل کی وجہ بتادی

ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ لےکرمزیدتفتیش ہوگی،پولیس

لاہور میں قتل ہونے والے امام مسجد کی بیوی کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر شوہر کی جان لی۔

پولیس کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا کہ امام مسجد آصف یوسفی کو پہلی اینٹ ان کی بیوی نادیہ نے ماری تھی جس کے بعد شریک ملزم اشرف نے دوسری اینٹ ماری جس سے وہ بیہوش ہوگئے۔ بعد ازاں ملزمہ نے چھری لاکر اشرف کو دی جس نے مقتول کا گلا کاٹ کر ان کی جان لے لی۔

لاہور میں پیش امام کو قتل کردیا گیا

ملزمہ نے پولیس کو اس قتل کی وجہ بتاتے ہوئے بیان دیا کہ وہ آصف یوسفی سے علیحدگی چاہتی تھی لیکن وہ راضی نہ ہوئے لہٰذا طلاق نہ ملنے پر یہ اقدام کیا گیا۔

امام مسجد نے ایک مرتبہ بیوی کو ملزم کے ساتھ دیکھ بھی لیا تھا تاہم ملزمہ نے معافی تلافی کرلی تھی۔

ملزم اشرف پہلے پکڑا گیا تھا جس کی نشاندہی پر روپوشی اختیار کرلینے والی نادیہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ لیکر مزید تفتیش کی جائے گی۔

Imam Killed

Tabool ads will show in this div