بختاور کی شوہر کے ہمراہ والدہ کے مزار پر حاضری

بختاور والدہ کے مزار پر حاضری کے دوران آبدیدہ

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے شادی کے بعد پہلی بار شوہر کے ساتھ تصاویر جاری کی ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو اپنے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچ کر والدہ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی۔

بختاور بھٹو زرداری والدہ کے مزار پر حاضری کے دوران آبدیدہ بھی ہو گئیں۔

بختاور کے ہمراہ ان کی خالہ صنم بھٹو بھی موجود تھیں، بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

اس سے قبل انسٹاگرام اسٹوری پر بختاور بھٹو زرداری نے تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ خود گاڑی چلاتے ہوئےگڑھی خدا بخش جارہی ہیں۔

محمود چوہدری نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر مختلف تصاویر جاری کی ہیں جس میں ایک تصویر میں دونوں گڑھی خدا بخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا رہے ہیں اور قرآن خوانی کررہے ہیں ۔

خیال رہے کہ چار روز قبل بختاور بھٹو محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جبکہ اس کے ایک دن بعد وہ پیا گھر سدھار گئی تھیں۔

Bakhtawar Bhutto Zardari

Tabool ads will show in this div