وزیراعظم کا دورہ برطانیہ، سکھ اور کشمیری برادری سراپا احتجاج

Modi-uk-protest

لندن : بھارتی وزيراعظم نريندر مودی 3 روزہ دورے پر برطانيہ پہنچ رہے ہیں، مودی جی کے دورے کی مخالفت ميں کشمریوں اور سکھوں سمیت برطانوی شہری بھی سراپا احتجاج  ہيں، برطانوی ميڈيا نے بھی مودی کو انتہاء پسند وزيراعظم قرار ديديا۔

نريند مودی نئی دہلی سے برطانيہ پہنچ رہے ہیں، مودی جی کی آمد پر برطانيہ ميں سکھ اور کشميری برادری سميت بھارتی پہلے ہی سے سراپا احتجاج ہيں۔ مظاہرين مودی کی آمد پر پُرزور احتجاج کريں گے۔ ادھر برطانوی ميڈيا نے  بھی بھارتی وزيراعظم کے دورے کو آڑے ہاتھوں لے ليا اور مودی کو انتہاء پسند وزيراعظم کہہ ڈالا۔

بھارتی ميڈيا کے مطابق مودی اپنے اس دورے ميں برطانوی ہم منصب ڈيوڈ کيمرون سے معاشی اصلاحات پر بات چيت کريں گے اور ملکہ ایلزبتھ کے ساتھ چائے بھی پيئیں گے۔ سماء

PM

British media

بین الاقوامی

David Cameron

kashmiris protest

Tabool ads will show in this div