جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فون ہیک ہوگیا
ترجمان نے تصدیق کردی

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک ہوگیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ترجمان نے مطلع کیا ہے کہ ان کے موبائل سے آنے والے پیغامات کو جعلی تصور کیا جائے۔
سپریم کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو روز قبل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ہیک ہوگیا ہے اور ان کا نمبر مذموم مقاصد کیلئے استعمال ہوسکتا ہے۔
ترجمان نے مطلع کیا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے موبائل سے آنے والے میسجز کو جعلی تصور کیا جائے۔ ترجمان نے یہ وضاحت نہیں کی کہ قاضی فائز عیسیٰ کا فون ریکور کرنے کیلئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے سنیئر جج ہیں اور وہ 2024 میں سپریم کورٹ کے ممکنہ چیف جسٹس ہوں گے۔ وہ اپنے بے باک فیصلوں کے باعث عوام میں مقبول ہیں۔