اوتھل میں مسافر کوچ کو حادثہ،14 افراد جاں بحق

مسافر کوچ کراچی آرہی تھی
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے اوتھل میں مسافر کوچ الٹنے سے 14 افراد جاں بحق، جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

امدادی ٹیموں کے مطابق مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔ مرنے والوں میں 5 خواتین، 2 بچے اور 7 مرد شامل ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ بلوچستان کے علاقے پنجگور سے کراچی جا رہی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر دھند کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے۔

Tabool ads will show in this div