اسلام آباد:کشمالہ طارق کےپروٹوکول کی گاڑیوں کی ٹکر،4افراد جاں بحق

پولیس نے ڈرائیور کو  گرفتار کرليا

G-11 Accident Isb Pkg 02-02

اسلام آباد ميں جی اليون چوک پر وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق کے شوہر ملک وقاص اور ان کے بیٹے کی 4 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کی ٹکر سے 4فراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے 4 نوجوان اے این ایف کا ٹیسٹ دینے اسلام آباد آئے تھے کہ واپسی پر وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق کے شوہر ملک وقاص اور ان کے بیٹے کی 4 گاڑیوں پر مشتمل قافلے نے ریڈ سگنل توڑتے ہوئے گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے باعث 2 افراد موقع پر جبکہ 2 اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔

حادثہ سری نگر ہائی وے جی الیون سنگل پر یکم فروری بروز پیر کی رات 11 بجے کے قریب پیش آیا۔

حادثے میں 2 موٹر سائیکل سوار مجیب الرحمان اور فیصل یعقوب بھی زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت انیس، فیصل، حیدر اور فاروق کے نام سے ہوئی۔

زخمی شہری کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں وفاقی محتسب برائے ہراسانی کے بیٹے ازلان کو نامزد کیا گیا۔

واقعہ کے بعد ملک وقاص کے ڈرائیور نے خود گرفتاری پیش کی جبکہ کشمالہ طارق کے شوہر کو پولیس نے تھانے طلب کیا ہے۔

Tabool ads will show in this div