کشمیر ڈے کےموقع پر پاک بھارت فائٹ شیڈول

احمد ولورین بھارتی فائٹر راہول راجو سے مقابلہ کریں گے
تصویر: ون چیمپینز
تصویر: ون چیمپینز
تصویر: ون چیمپینز

کشمیر ڈے کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے مابین مسکڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹ کا اعلان کردیا گیا۔

 پاکستانی ایم ایم اے فائٹر احمد ولورین پہلی مرتبہ ون چیمپئن شپ کی فائٹ لڑیں گے جبکہ ان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے راہول راجو سے ہوگا۔

ناگورنوکاراباخ فتح: ایم ایم اےفائٹرکی کرولس عثمان میں انٹری

پاکستان کے مکس مارشل آرٹس فائٹر احمد ولورین نے اپنی فائٹ کو کشمیریوں کے نام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شائقین سے دعا کی اپیل کی۔

احمد ولورین کا پاکستانیوں سے شکوہ

معروف کرکٹر شعیب اختر نے احمد ولورین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس بات کا قوی یقین ہے کہ احمد ولورین پہلے راؤنڈ میں بھارتی فائٹر کو ہرا دیں گے۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ "اگر احمد فائٹ جیت کر آیا تو ایئرپورٹ پر اسے لینے خود جاؤں گا"۔

واضح رہے کہ احمد ولورین نے اپنی 11 انٹرنیشنل فائٹس میں سے 9 جیت رکھی ہیں۔

Tabool ads will show in this div