پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف 16 رکنی ٹی20 اسکواڈ کا اعلان

pakistanreuters_m-680x378

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جبکہ ٹی20 ٹیم کی قیادت شاہد خان آفریدی کریں گے۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 26 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ بھی اسی اسٹیڈیم میں 27 نومبر اور تیسرا میچ 30 نومبر کو شارجہ میں ہوگا۔

بورڈ نے عماد وسیم کے فٹ نہ ہونے پر بلال آصف کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ پی سی بی نے عماد وسیم کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط کردی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

شاہد آفریدی، احمدشہزاد، محمدحفیظ، رفعت اللہ مہمند، شعیب ملک، صہیب مقصود، افتخاراحمد، محمدرضوان، سرفرازاحمد، انورعلی، عمران خان، محمدعرفان، سہیل تنویر، وہاب ریاض، عامر یامین اور بلال آصف۔ سماء

IMRAN KHAN

ENGLAND

T20

UmarAkmal

ahmed shahzad

T20 squad

Muhammad Rizwan

Tabool ads will show in this div