ویڈیو: کراچی میں نوجوان باکسر دوران فائٹ چل بسا

محمد اسلم مکا لگنے سے بےہوش ہوا تھا

Boxer Die

کراچی میں پروفيشنل باکسنگ فائٹ کے دوران نوجوان باکسر محمد اسلم عرف بھائی جان انتقال کر گئے۔

اسلم خان کی میت کراچی سے ان کے آبائی علاقے پشین لائی گئی جہاں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں ضلعی انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

باکسر اسلم خان گزشتہ روز کراچی کے مقامی کلب میں ایک مقابلے کے دوران حریف باکسر ولی خان کا مکا لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسلم خان کو مکے کے سبب سر پر چوٹ لگی تھی۔

اسلم خان عرف بھائی جان 2007 سے باکسنگ مقابلوں میں حصہ لے رہے تھے۔ اسلم خان نے 2017 میں 64 کلوگرام کی کیٹیگری کا ٹائٹل اور 2020 میں ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

BOXER

Tabool ads will show in this div