خضدار: فورسز کی کارروائی، منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار 

کرسٹل، افیون، چرس، شیشہ اور ہیروئن شامل

لیویز فورس نے نال میں کاررواٸی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی منشیات اسمگلنگ ناکام بنادی، 4 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نال منیر احمد سومرو نے کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوٸے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ کے خصوصی ہدایت پر لیویز فورس نے دوران چیکنگ 2 ٹو ڈی گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل، افیون، چرس، شیشہ اور ہیروین برآمد کرلی، 4 ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی اور منشیات قبضے میں لے لی گئی۔

حکام کے مطابق منشیات کی قیمت کئی لاکھ روپے ہے، ملزمان منشیات کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نال منیر احمد نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں اور اسمگلرز کیخلاف لیویز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نال نے گروک لیویز چیک پوسٹ کے انچارج سمیت عملے کیلئے انعامات کا بھی اعلان کردیا۔

KHUZDAR

DRUG SMUGGLING

Tabool ads will show in this div