ہاؤسنگ فائنانس اسکیم:شکایتوں کےحل کےلیےاسٹیٹ بینک نےکام شروع کردیا

بذریعہ آن لائن بھی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ’’میرا پاکستان میرا گھر پروگرام‘‘ سمیت دیگر ہاؤسنگ فائنانس اسکیم سے متعلق موصول شکایات کو حل کرنے کیلئے خصوصی سروس کا آغاز کیا ہے۔ گھروں کی تعمیر کیلئے قرض کی فراہمی کی اسکیم کا اجراء گزشتہ سال 2020 میں کیا گیا تھا۔ مرکزی بینک نے 15 شہروں کے فیلڈ دفاتر میں اس سروس کی سہولت فراہم کی ہے، وہ افراد جنہیں بینکوں سے گھروں کی تعمیر کیلئے قرض کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، وہ متعلقہ بینک کے فیلڈ دفتر جا کر اپنی شکایت ریکارڈ کراسکتے ہیں، جہاں اس سلسلے میں خصوصی ڈیسک قائم کی گئی ہے۔ شکایتوں کی صورت میں صارف آن لائن بھی اپنا مسئلہ درج کراسکتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے لوگ اپنی شکایت کو حل کرانے کیلئے مذکورہ سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Naya Pakistan Housing scheme

HOUSING LOANS

HOUSING SCHEME LOAN NAYA PAKISTAN HOUSING SCHEME STATE BANK OF PAKISTAN

HOUSE LOAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div