بختاوربھٹوکی شادی میں مہمانوں نےکیا کھایا؟

شرمیلا فاروقی نے کھانے کا مینوشیئرکردیا
کولاج: سماء ڈیجیٹل

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی محمود چوہدری کے ساتھ گزشتہ روز کراچی کے بلاول ہاؤس میں سرانجام پائی۔

بختاور کا نکاح مولانا غلام محمد سوہو نے پڑھايا، دلہن نے گولڈن عروسی لباس کا انتخاب کیاجبکہ دلہا محمود چوہدری آف وائٹ شيروانی ميں نظرآئے، تقريب ميں دونوں خاندانوں کے قريبی افراد نے شرکت کی۔

منگنی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس ہائی پروفائل شادی کی تفصیلات جاننے میں دلچسپی دکھائی اور اسی حوالے سے کھانے کا مینیو بھی زیربحث رہا کہ شادی میں کون کون سی ڈشز بنوائی جائیں گی؟۔

اس تجسس کا خاتمہ کیا ہے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے جنہوں نے انسٹا اسٹوریز میں بختاور کی شادی کے کھانے کا مینیو اور کارڈ شیئرکیا۔

کارڈ پر کھانے کے آئٹمز کو3 حصوں، باربی کیو ،مین کورس اور ڈیزرٹ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

باربی کیو آئٹمز میں دھاگا کباب، مٹن چانپیں، چکن بوٹی اور ریشمی کباب شامل تھے۔

مین کورس میں مہمانوں کی تواضع سالم بکرا روسٹ ، پالک گوشت ، مٹن پلاو ، دیسی چکن قورمہ ، بیف اسٹیک ، گارلک رائس ، بھنڈی فرائی، مکس سبزی اور تیترروسٹ سے کی گئی۔

ڈیزرٹ میں صرف آَئس کریم اور حلوہ نمایاں ہیں لیکن اس فہرست میں یقیننا چند مزید سویٹ ڈشزبھی شامل ہوں گی۔

بختاور کی منگنی کی تقریب 27 نومبر کو بلاول ہاؤس میں ہوئی تھی جس میں صرف اہلخانہ اور انتہائی قریبی افراد شریک ہوئے تھے کیونکہ کرونا کے باعث تقریب کو محدود کردیا گیا تھا۔

Bakhtawar Bhutto Zardari

MAHMOOD CHOUDHRY

Tabool ads will show in this div