پی سی بی کا صحافیوں کے کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے احتیاطی تدابیر کے تحت دوسرے ٹیسٹ کی کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں کا کوویڈ-19 ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی کے اعلیٰ حکام کے مطابق شوکت خانم اسپتال کا عملے نے راولپنڈی میں صحافیوں کے کوویڈ-19 ٹسیٹ کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ کی رپورٹ اگلے روز فراہم کردی جائیں گی۔
پاکستان اور مہمان جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹسٹ میچ 4 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ جس کے کیے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
دونوں ٹیمیں اگلے پڑاؤ کے لیے رخت سفر باندھ رہی ہیں اور کسی بھی بے احتیاطی سے کھلاڑیوں کو بچانے کے لیے انہیں مکمل ہدایات دی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کی کوریج کیلیے آنے والے صحافیوں کے کرونا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم لیے جائیں گے۔ کرونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں صحافیوں کوکوریج کی اجازت ملےگی۔