مشہور زمانہ گینگسٹر عزیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری

لیاری گینگ وار کے سرغنہ پر 65 مقدمات درج ہیں

Uzair ATC KHI

لیاری گينگ وار کے سرغنہ عزير بلوچ کو مزيد 2 مقدمات ميں بری کرديا گيا، فريقين کے دلائل مکمل ہونے پر 3 مقدمات کا فيصلہ 16 فروری کو سنايا جائے گا۔

لياري گينگ وار کے بدنام زمانہ کردار عزیر بلوچ کو 2 افراد کے قتل کے مقدمات میں بری کردیا گیا، بغدادی اور کلا کوٹ تھانوں میں 2004ء میں درج مقدمات کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ چوتھے مقدمہ میں بری

مقامی عدالت ميں عزیر بلوچ کیخلاف پولیس موبائل اور تھانے پر حملے کے دیگر 5 مقدمات کی بھی سماعت ہوئی، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 3 مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو 16 فروری کو سنایا جائے گا۔

ماضی میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے قریبی تعلقات رکھنے والے گینگسٹر عزیر بلوچ کو 65 میں سے 6 مقدمات میں بری کیا جاچکا ہے۔

Tabool ads will show in this div