ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے نعمان علی کون ہیں؟

نعمان علی کے کیرئیر پر نظر ڈالتے ہیں
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

جنوبی افریقہ کیخلاف ڈیبیو کرنے والے 35 سالہ نعمان علی نے پہلے ہی میچ گھومتی گیندوں سے حریف ٹیم کو چکرا دیا۔

بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس بالر نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلی اننگز میں 2جبکہ دوسری اننگز میں 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نعمان علی نے جنوبی افریقہ کے مجموعی طور پر دونوں اننگز میں 7کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نعمان نے پہلی انٹرنیشنل وکٹ حریف اوپنر ڈین ایلگر تھے۔ نعمان نے دوسری اننگز میں 35رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نعمان علی کے کیرئیر پر نظر ڈالتے ہیں:

نعمان بائیں ہاتھ کے اسپنر ہیں جو 2006سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں جب انہوں نے کوئٹہ بیئرز کے خلاف میچ میں حیدرآباد ہاکس کی جانب سے ٹی20 میں قدم رکھا تھا۔

سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے اسپنر نعمان علی نے لاہور راوی کیخلاف میچ میں حیدرآباد کی طرف سے کھیلتے ہوئے 2007میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا۔

بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے سے پہلے نعمان نے 79میچوں میں 23.98 کی اوسط سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 285 وکٹیں حاصل کیں، جس میں 18مرتبہ انھوں نے 5وکٹیں یا اس سے زائد حاصل کیں جبکہ 5مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کیں۔

نعمان کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے کیوں منتخب کیا گیا؟

حال ہی میں ختم ہونے والی قائد اعظم ٹرافی میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی تھے جہاں انہوں نے 10میچوں میں 23.16 کی اوسط سے چھ مرتبہ 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ تین بار 10وکٹیں حاصل کیں۔

PakvSA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div