بختاورکی شادی:وہ تمام باتیں جوآپ جاننا چاہتےہیں
سابق وزیراعظم بینظیربھٹو اورشریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا نکاح محمود چوہدری کے ساتھ آج بلاول ہاؤس میں ہوگا۔
تقریب میں متعدد سیاسی و کاروباری شخصیات اور فوجی عہدیداروں کو مدعو کیا گیا ہے۔
بختاور کی منگنی کی تقریب 27 نومبر کو بلاول ہاؤس میں ہوئی تھی جس میں صرف اہلخانہ اور انتہائی قریبی افراد شریک ہوئے تھے کیونکہ کرونا کے باعث تقریب کو محدود کردیا گیا تھا۔
اس موقع پربختاور نے ٹی پنک لہنگے کے ساتھ جو شال زیب تن کی، وہ بہت خاص تھی کیونکہ اس ایک شال میں فیملی کے ساتھ بختاورکے ماضی سے لیکرحال تک کوبھرپورطریقے سے سمیٹا گیا تھا۔ مغل آرٹ سے مزین یہ شال فیشن ڈیزائنر ندا ازور اور ان کی ٹیم نے تیارکی تھی۔
بختاور نے بتایا تھا کہ اس شال کا ڈیزائن 3 چیپٹرز میں تقسیم کیا گیا، ایک جانب تصاویر اور فیملی سمیت بختاور کے اسلام آباد میں گزارے گئَے بچپن کے لمحات کو اجاگرکیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ایک منظر میں دولہا کو منگنی کی انگوٹھی سمیت آتے دیکھا جاسکتا ہے اور منگنی کے ایونٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔شال کے درمیانی حصہ میں آسمان ،سورج اور اڑتے پرندوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
دوسری طرف بختاورکے منگیترمحمود چوہدری نے منگنی کیلئے سفید رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا تھا۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پربختاورنے نیک خواہشات اورپیارکے جواب میں سب کا شکریہ اداکیا اور تمام افراد سے اپنی والدہ مرحومہ بے نظیر بھٹو سمیت پوری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔
Very sentimental & emotional day. So grateful for everyone’s love & prayers. Especially our PPP family whom I know are eager to participate. InshAllah this is only the beginning - will be able to celebrate in a post Covid world. Please keep SMBB and our family in your prayers??
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) November 27, 2020
بختاور نے فالوورز کے ساتھ اپنی منگنی کی انگوٹھی سے متعلق دلچسپ تفصیلات بھی شیئرکرتے ہوئے لکھا تھا'' یہ ایک انگوٹھی کی کہانی ہے، میری والدہ نے اپنی شادی کے موقع پر میرے والد کیلئے اپنے والد (ذوالفقار علی بھٹو) کی شادی کی انگوٹھی کی کاپی بنوائی تھی، میں نے بھی محمود کیلئے ویسی ہی انگوٹھی بنوائی ہے”۔
View this post on Instagram
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بڑی بیٹی کو شادی کے موقع پر نئے گھر کا تحفہ دیا ہے جسے بلاول ہاؤس کراچی کے احاطے میں تعمیر کیا گیا ہے۔
بختاور کی رسم حنا 27 جنوری کوبلاول ہاؤس میں ہی ہوئی تھی، اس موقع پران کے ہاتھوں میں لگی مہندی کی تصویر نے بھی سوشل میڈیا پرسبھی کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

مہندی آرٹسٹ کلثوم کے مطابق بختاور نے انہیں ایک ڈیزائن دکھاتے ہوئے اس میں اجرک پیٹرن شامل کرنے کو کہا۔
بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کا ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔
جنوری 1990 میں جنم لینے والی بختاور بھٹوزرداری، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے 3 بچوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ان سے 2 سال بڑے ہیں، جب کہ فروری 1993 میں پیدا ہونے والی آصفہ سب سے چھوٹی ہیں۔
انگلینڈ کی یونیورسٹی آف ایڈنبرگ سے انگلش میں ماسٹرز آنرز کی ڈگری لینے والی بختاور تعلیم کے فروغ کیلئے زیبسٹ یونیورسٹی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
پی پی میڈیا سیل کے مطابق محمود چوہدری کے والدین محمد یونس اور والدہ ثریا بیگم کا تعلق پرانے لاہور سے ہے، جو 1973 میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئے تھے اور سخت محنت کے بعد تعمیرات اور ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں اپنے کاروبارکی بنیاد رکھی۔
محمود چوہدری 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ دبئی میں رہائش پزیر محمود کی پیدائش 28 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں ہوئی اور وہیں سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ سیکنڈری اسکولنگ کیلئے برطانیہ چلے گئے۔ محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔