پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Hafeez1

ابو ظہبی: یو اے ای میں ہونے والے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکت دے کر فتح کا آغاز کردیا، محمد حفیظ میچ آف دی میچ قرار پائے۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں 217 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور بلال آصف نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کا آغاز بھی انگلینڈ کی طرح اچھا نہ رہا، پاکستان کو پہلا نقصان کپتان اظہر علی کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ ٹوپلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ بلال آصف بھی استاد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے جلدی پویلین واپس آگئے اور فقط دو کا ہی اضافہ کرسکے۔

کیرئر کا آخری ون ڈے کھیلنے والے یونس خان بھی ابتدا کے دونوں کھلاڑیوں کے ہمنوا بنے اور صرف نو رنز ہی بنا سکے۔ شعیب ملک 26 رنز بنا کر واپس لوٹ آئے۔ حفیط اور شعیب ملک کی شراکت پاکستان میں اسکور میں ستر رنز کا اضافہ کیا۔

مین آف دی میچ قرار پانے والے محمد حفیظ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 127 گیندوں پر سینچری جڑ ڈالی، محمد حفیظ نے ون ڈے کیرئیر کی گیارہویں اور انگلیںڈ کے خلاف پہلی سنچری اسکور کی، حفیظ نے ایک چھکے اور دس چوکے مارے۔
بابر اعظم نے بھی محمد حفیظ کا ساتھ دیا اور چار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 62 رنز  اسکور کیے۔ دونوں کھلاڑیوں کی شراکت نے پاکستان کو چھ وکٹ سے فتح دلوائی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے چوالیسویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف دوسر میچ ابو ظہبی میں تیرہ نومبر کو ہوگا۔ سماء

ENGLAND

ODI

one day

man of the match

PakvsEng

David Willey

muhammed hafiz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div