کراچی ٹیسٹ: پاکستان 7وکٹوں سے کامیاب

دو میچوں کی سیریز میں پاکستان 0-1 کی برتری حاصل
فوٹو: پی سی بی

پاکستان نے جنوبی افریقہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 7وکٹوں سے شکست دیدی۔

کراچی کے تاریخی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 88 رنز کا ہدف دے دیا تھا جسے قومی ٹیم نے 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستن کی جانب سے عابد علی 10 اور عمران بٹ 12، کپتان بابراعظم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی 32 کی ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف حال کرلیا۔

فواد عالم کو مشکل وقت میں سنچری بنانے پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 240 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جبکہ 88 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور مہمان جنوبی افریقی ٹیم پر 158 رنز کی برتری بھی حاصل کی تھی۔

کھانے کے وقفے سے قبل جنوبی افریقی ٹیم 240 رنز پر ڈھیر ہوگی، جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 74، ڈین ایلگر 29، رسی وین ڈیر ڈوسن64 جبکہ فاف ڈو پلیسی نے 10رنز بنائے۔

چوتھے دن کے آغاز پر افریقی کپتان کوئنٹن ڈی کوک صرف 2 کا اضافہ کرسکے اور پویلین لوٹ گئے، کیشو مہاراج 2 ، رنز بنائے جبکہ ٹیمبا باوما نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔

کراچی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے 29رنز کی برتری حاصل کرلی

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 5 اور نعمان علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 308 رنز 8 وکٹوں پر بقیہ اننگز شروع کی۔ قومی ٹیم 70 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوگئی۔

فواد عالم نے مڈل آرڈر میں شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی جبکہ انٹرنیشنل ٹیسٹ کیرئیر کی 8 اننگز میں 500 رنز بھی بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ فواد عالم نے 41 کی اوسط سے رنز اسکور کیے۔

کراچی ٹیسٹ: فواد کی سنچری، پاکستان کو 88رنز کی برتری حاصل

فواد عالم کے علاوہ نمایاں رنز بنانے والوں میں اظہر علی نے 51 اور فہیم اشرف نے 64 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج اور کگیسو ربادا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کگیسو ربادا نے ٹیسٹ میں اپنی 200 وکٹیں بھی پوری کر لیں۔

پچ رپورٹ

سابق کپتان وسیم اکرم نے بتایا کہ پچ پر گھانس نہیں ہے بلکہ بالکل فلیٹ ہے۔ میچ میں کم سے کم دو اسپنرز کو شامل کیا جانا چاہیئے۔ اگلے پانچ روز تک کراچی کا موسم خشک اور سرد رہے گا، بارش کا امکان نہیں۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، محمد رضوان، حسن علی، فواد عالم، شاھین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، نعمان علی، یاسر شاہ۔

جنوبی افریقہ

کپتان کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسی، رسی وین ڈیر ڈوسن، ٹیمبا باوما، جارج لنڈے، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، انرچ نورٹی، لنگی نگیدی۔

PakvSA

Tabool ads will show in this div