پاکستان میں کرونا سےمجموعی اموات11 ہزار560 ہوگئیں

مزید46 افراد کرونا وائرس کےباعث انتقال کرگئے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 46 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

جمعہ کواین سی اوسی کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 20 اور سندھ میں 12 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوا 9، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 1 مریض کا کرونا کے باعث انتقال ہوا۔ اس دوران 1 ہزار 644 نئے کرونا کیسز سامنے آگئے۔کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 560 ہوگئی جبکہ اس دوران 43 ہزار381 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں ایکٹوکیسزکی تعداد 32 ہزار 726 ہے۔کرونا کو شکست دینےوالوں کی تعداد4 لاکھ 96 ہزار 745 ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسزکی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 31 ہوگئی ہے۔

واضح رہےکہ کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتہ کے روز پاکستان پہنچنے کے امکانات ہیں۔چین کیطرف سے 5 لاکھ ویکسین پاکستان کوعطیہ کی گئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چین سے آنے والی 5 لاکھ ویکیسین صرف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی اور یہ عمل اگلے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ جمعہ کو ویکسین لینے بیجنگ روانہ ہوگا اورقومی ایئرلائن کےذریعے کرونا ویکسین پاکستان لائی جائے گی۔

اس سے قبل،جمعرات 21 جنوری کو دفترخارجہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ 31جنوری 2021 تک چین نے پاکستان کو ویکسین کی 5لاکھ ڈوززدینےکاوعدہ کیاہے جبکہ فروری تک کروناویکسین کی مزیدڈوززدینےکابھی کہاہے۔ انھوں نے بتایا کہ چین ویکسین کی5لاکھ ڈوززجذبہ خیرسگالی کےتحت دےرہاہے اور یہ خوش آئند پیش رفت ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کو کرونا ویکسین کی ایک اعشاریہ ایک ملین ڈوز کی ضرورت پیش آئے گی،چین نے پاکستان کی ضروریات پورا کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

CORONA

Tabool ads will show in this div