عائزہ خان نےماہرہ اورایمن کوپیچھے چھوڑ دیا

اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پرسب سے زیادہ فالوررز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ہونے کا اعزازحاصل کرلیا ۔
شوبزستاروں کی مقبولیت کااندازہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرفالوورز کی تعداد سے لگایا جاسکتا ہے، اور بات کی جائے انسٹا گرام کی تو پاکستان میں مقبولیت کا یہ اعزاز اب عائزہ خان کے پاس ہے جو ایمن خان کو پیچھے چھوڑگئی ہیں۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پرعائزہ کے فالوورز کی تعداد 8 ملین یعنی 80 لاکھ ہوچکی ہے، دوسرے نمبر پر 7.9 فالوورز کے ساتھ ایمن خان ہیں جبکہ اس فہرست میں تیسرا نمبراداکارہ ماہرہ خان کا ہے جن کے مداحوں کی تعداد 7 ملین یعنی 70 لاکھ ہے۔
حال ہی میں احسن خان کو دیے جانے والے ایک انٹرویو کے دوران عائزہ کا کہنا تھا کہ میرے مداحوں کی تعداد میں اس وقت اضافہ ہوا جب میں کچھ نہں کر رہی تھی۔ شادی کے بعد میرے فالوورز کی تعداد 3 سے بڑھ کر 7 ملین ہوگئی۔
عائزہ کا کہنا تھا کہ '' نوجون اداکار سوشل میڈیا پرفالوورز کے حوالے سے فکرمند رہتے ہیں اور راتوں رات کامیابی چاہتے ہیں جبکہ آپ کو اس کیلئے بہت محنت کرنی ہوتی ہے۔ میری جدوجہدکا آغاز اسکول کے بعد ہی ہوگیاتھا''۔
اس سے قبل اکتوبر 2019 میں ماہرہ خان نے پاکستان شوبزانڈسٹری میں 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی سیلیبرٹی ہونے کا اعزازحاصل کیا تھا جبکہ ایمن کےفالوورز کی تعداد دسمبر 2019 میں50 لاکھ سے زائد تھی۔