ٹرینوں کی آن لائن ٹکٹنگ سروس تاحال بند،تکنیکی خرابی برقرار

ریزویشن دفاتر دوبارہ کھل گئے
فوٹو: سماء ڈیجیٹل
فوٹو: سماء ڈیجیٹل
فوٹو: عدیل طیب

پاکستان ریلویز کی آن لائن ٹکٹنگ سروس تیسرے روز بھی بحال نہیں ہوسکی البتہ ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔

ریلوے کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آن لائن ٹکٹنگ سروس کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ تکنیکی خرابی دور کرنے میں مزید ایک سے دو روز لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹکٹ کی بکنگ کے لیے ریزرویشن دفاتر دوبارہ کھول دیے گئے جہاں سے عوام ٹکٹ بآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 26 جنوری کو آئی ٹی سرور میں فنی خرابی کے باعث ملک بھر میں ٹکٹوں کی روایتی اور بکنگ آن لائن معطل ہوگئی تھی تاہم ریلوے حکام نے گزشتہ روز ریزرویشن دفاتر دوبارہ کھولے جس کے بعد ٹکٹ کا حصول ممکن ہے۔

آئی ٹی سرورمیں خرابی، ٹرینوں کی بکنگ کاعمل رک گیا

ریلوے افسر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ 2 روز قبل ریلوے کے آئی ٹی سروس میں خرابی سے ملک بھر میں ٹکٹس کی بکنگ کا روایتی اور آن لائن عمل رک گیا تھا۔

آئی ٹی سرور میں فنی خراب کے بعد ٹرین کی آن لائن ٹکٹس کے حصول کے لیے استعمال ہونے والی ریلوے کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ دونوں متاثر ہیں۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے ٹکٹس کی آن لائن سروس کا آغاز مسلم لیگ ن کی گزشتہ دور حکومت میں ہوا تھا۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سروس کا افتتاح کیا تھا۔

train service

Tabool ads will show in this div