اقتصادی زون،بلوچستان نے2300ایکٹر زمین چین کو دیدی

Gwadar-Port-Balochistan

کوئٹہ/گوادر/اسلام آباد : بلوچستان اور چین کے درمیان معاہدے کے بعد بلوچستان حکومت کی جانب سے دو ہزار تین سو ایکٹر زمین چین کو دے دی گئی ہے۔ زمین دینے کا مقصد خصوصی اقتصادی زون کو قیام عمل میں لانا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوادر بندرگاہ کے قریب خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر میں توسیع اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں تیزی لانے کیلئے چین اور بلوچستان حکومت کے درمیان نیا معاہدے طے پاگیا، جس کے تحت صوبائی حکومت نے دو ہزار تین سو ایکٹر زمین چین کو دے دی۔

Gwadar-in-Night مذکورہ معاہدے کے تحت 923 ہیکٹر (23 سو ایکٹر) زمین کو چالیس سال کی لیز پر دے گی، جس میں ٹیکسوں کی چھوٹ بھی شامل ہے، چین پاکستان کے ساتھ 46 بلین ڈالر کے معاہدے کے ذریعے ملک کے مغربی حصے کو جنوبی پاکستانی بندرگاہ سے ملانا چاہتا ہے۔ معاہدے کے تحت زمین کو چین کی سمندر پار پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے حوالے کیا جائے گا۔

Lovely-sunset-at-Gwadar-Port گوادر پورٹ حکام کی جانب سے بھی معاہدے کی تصدیق کردی گئی ہے،معاہدے کی تقریب میں موجود وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ چین نے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اور جدید بین الاقوامی اڈے کے قیام کیلئے بلوچستان حکومت سے زمین دینے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد اس معاہدے کے تحت یہ زمین چین کے حوالے کر دی جائے گی۔

اقتصادی زون اور بندرگاہ ہوائی اڈے کے درمیان رابطے کیلئے چین کو زمین کی ضرورت تھی، جس کیلئے یہ حصہ لیز پر دیا گیا ہے۔ یہ زمین پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت دی گئی ہے، جو دونوں حکومتوں کے درمیان ہونے والے مشترکا معاہدے کا حصہ ہے۔

صوبائی حکومتی ذرائع کے مطابق ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام اگلے ماہ شروع کردیا جائے گا، جب کہ منصوبے میں شامل بندرگاہ کی حفاظت کے لیے دس ہزار سے پچیس ہزار تک اہلکاروں کی خصوصی فورس بھی قائم کر جارہی ہے۔

معاہدے کی تقریب میں وفاقی وزیر احسن اقبال اور پورٹ اینڈ شپنگ کے وزیر کامران مائیکل نے پاکستان کی جانب شرکت کی، جب کہ چین کی جانب سے چینی ڈویلپمنٹ کمیشن کے وائس چیئرمین وینگ زیااو ٹاو نے شرکت کی۔ سماء

CHINA

PAK CHINA ECONOMIC COORDIDOR

SPECIAL FORCES

Chinese development commission

Wang Xiaotao

SPECIAL economic zone

billion investment plan

hectares

LEASE

ACRE

swathe of tax-exempt

CHINA EXPORT PROCESSING ZONE

SEZ

ECURITY

Tabool ads will show in this div